ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امراوتی کو آندھرا کا دارالحکومت قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کا احتجاج 400 ویں دن میں داخل

امراوتی کو آندھرا کا دارالحکومت قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں کا احتجاج 400 ویں دن میں داخل

Wed, 20 Jan 2021 19:26:59    S.O. News Service

حیدرآباد،20؍جنوری(ایس او نیوز) ایک ریاست ایک دارالحکومت کے مطالبہ پر اندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں اور خواتین کا احتجاج آج بدھ کو 400 ویں دن میں داخل ہو گیا۔ کسانوں کی جانب سے چلائی جارہی اس تحریک میں  امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے پر زور دیا جارہا ہے  آج  400 ویں دن کی تکمیل  پر امراوتی کے بہت سارے دیہاتوں میں بڑے پیمانہ پر ریلیاں نکالی گئیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج مختلف حصوں میں نکالی گئی ریلیوں میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے حصہ لیتے ہوئے کسانوں کی اس تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کسانوں نے واضح کیا کہ جب تک حکومت امراوتی کو  دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے کا  اعلان  نہیں کرتی، یہ تحریک جاری رہے گی۔

احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طور پر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت حکومت پر زور دیا کہ ریاست کے لئے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے، 29 ہزار کسانوں نے 33 ہزار ایکڑ اراضی ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے دی ہے، وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئے ہیں۔

ریاستی حکومت پر اپنی برہمی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا اس مسئلہ پر گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امراتی کے مسئلہ پر غور کرے جس نے متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔


Share: